ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0
عربی متن
عَنِ الْبَرَاءِ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا سَجَدْتَ، فَضَعْ كَفَّيْكَ وَارْفَعْ مِرْفَقَيْكَ».
ترجمہ
برا بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "جب تم سجدے کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھ دیا کرو اور اپنی کہنیوں کو اوپر اٹھائے رکھو"۔
تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ نماز کے دوران سجدے کی حالت میں دونوں ہاتھوں کو کس طرح رکھنا چاہیے۔ بتایا کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر اچھے سے رکھ دیا جائے، انگلیاں آپس میں ملی ہوئیں اور قبلہ رو ہوں، دونوں کہنیاں زمیں سے الگ اور پہلوؤں سے ہٹی ہوئی ہوں۔
فوائد
- نماز کی حالت میں دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنا واجب ہے۔ دونوں ہتھیلیاں سجدے کے سات اعضا میں سے دو اعضا ہیں۔
- زمین سے دونوں بازوؤں کو اٹھائے رکھنا مستحب اور انھیں درندوں کی طرح پھیلانا مکروہ ہے۔
- عبادت میں نشاط، قوت اور رغبت کا اظہار مشروع ہے۔
- جب مصلی سجدے کے تمام اعضا کو زمین پر رکھ دیتا ہے، تو ہر عضو عبادت میں مشغول ہو جاتا ہے۔
تشریح: العربية
بَيَّنَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم حالةَ اليدين في سجود الصلاة، وذلك بأن يُمَكِّنَ الكفَّين من الأرض ويضعها مضمومة الأصابع في اتجاه القبلة، ويكون المرفقان -مفصل الذراع والعضد- مُرتَفعَين عن ملامسة الأرض ومُفرجين عن الجنبين.
- الواجب على المصلِّي أن يَضع كفَّيه على الأرض، والكفان عُضوان من أعضاء السُّجود السَّبعة.
- استحباب رفع الذِّراعين عن الأرض، وكراهة افتراشهما كما يَفترش السَّبع ذِراعيه.
- مشروعية إظهار النَّشاط والقوَّة والرَّغبة في العَبادة.
- المُصلِّي إذا اعتمد على جميع أعضاء السُّجود، أخذ كلُّ عُضوٍ حقَّه من العبادة.