حدیث

حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہيں"۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحرواه الترمذي وأحمد

عربی متن

عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الحَسَن والحُسَيْن سَيِّدا شَباب أهْل الجنة».

ترجمہ

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہيں"۔

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ آپ کے دونوں نواسے یعنی علی بن ابی طالب و فاطمہ بنت رسول کے دونوں بیٹے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما فضیلت کے اعتبار سے جوانی کی حالت میں فوت ہونے والے اور جنت میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کے سردار ہوں گے۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ دونوں نبیوں اور خلفائے راشدین کو چھوڑ کر تمام جنتی جوانوں کے سردار ہوں گے۔

فوائد

  • حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی ایک واضح فضیلت۔
  • اس حدیث کے کئی معانی بیان کیے گئے ہيں: ایک یہ کہ دونوں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے منہ سے یہ حدیث نکلتے وقت اس زمانے میں موجود جنت کے حق دار جوانوں کے سردار ہوں گے۔ دوسرا یہ کہ دونوں انبیا اور خلفا کے علاوہ ان تمام لوگوں سے افضل ہیں، جن کی عام فضیلت ثابت نہيں ہے۔ تیسرا یہ کہ دونوں جواں مردی، سخاوت اور شجاعت وغیرہ جیسی جوانی کی صفات سے متصف لوگوں کے سردار ہوں گے۔ یہاں مراد جوانی نہیں ہے۔ کیوں کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کا انتقال ادھیڑ عمر میں ہوا تھا۔
تشریح: العربية

أَخْبَرَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم أنَّ حَفيدَيه الحسن والحسين ابنا علي بن أبي طالب وفاطمة بنت النبي صلى الله عليه وسلم ورضي عنهم، هما سيدا كلِّ مَن مات وهو شاب ودخل الجنة في الفضل، أو أنهما سيدا شباب أهل الجنة باستثناء الأنبياء والخلفاء الراشدين.

  • فيه فضيلة ظاهرة للحسن والحسين رضي الله عنهما.
  • قيل في معنى الحديث: أنهما في وقت الحديث هما سيدا شباب مَن هم من أهل الجنة من شُبّان هذا الزمان، أو أنهما أفضل ممن لم يثبت فيه تفضيلٌ عامٌّ كالأنبياء والخلفاء، أو أنهما سيدا من اتصف بصفات الشباب والفُتُوَّة كالمروءة والكرم والشجاعة، ولم يَرِدْ بذلك سِنَّ الشباب؛ لأن الحسن والحسين ماتا كَهْلَين.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید