حدیث

جبریل علیہ السلام ریشم کے سبز ٹکڑے میں عائشہ رضٰی اللہ عنہا کی تصویر لے کر نبیﷺ کی خدمت میں آئے اور فرمایا: یہ دنیا اور آخرت میں آپ کی بیوی ہیں۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحیحاسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔

عربی متن

عن عائشة رضي الله عنها ، أنَّ جبريل جاء بصورتها في خِرْقَة حَرير خضراء إلى النبي صلى الله عليه وسلم ، فقال: «هذه زوجتُك في الدنيا والآخرة».

ترجمہ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جبریل علیہ السلام ریشم کے سبز ٹکڑے میں ان (عائشہ رضی اللہ عنہا) کی تصویر لے کر نبیﷺ کی خدمت میں آئے اور فرمایا: یہ دنیا اور آخرت میں آپ کی بیوی ہیں۔

تشریح

جبریل علیہ السلام خواب میں نبی ﷺ کے پاس آئے۔ ان کے ساتھ سبز رنگ کے ریشمی کپڑے کے ٹکڑے میں ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی تصویر تھی۔ یہاں مراد خواب میں آنا ہی ہے؛ حقیقت میں نہیں۔ جبریل علیہ السلام نے نبی ﷺ سے کہا کہ یہ وہ عورت ہے جو دنیا و آخرت میں آپ کی زوجہ ہوگی۔

تشریح: العربية

جاء جبريل في المنام إلى النبي صلى الله عليه وسلم بعائشة رضي الله عنها في قطعة حرير خضراء، والمراد إتيان منامي وليس في الحقيقة، فقال للنبي صلى الله عليه وسلم : هذه المرأة هي زوجتك في الدنيا والآخرة.

  • فيه فضيلة ظاهرة لعائشة -رضي الله عنها-.
  • فيه أن المرأة إذا توفي عنها زوجها ولم تتزوج بآخر، تكون زوجة له في الآخرة؛ لقول النبي -صلى الله عليه وسلم-: "المرأة لآخر أزواجها".

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید