حدیث

”جب جمعہ کے دن امام خطبہ دے رہا ہو اور تم اپنے پاس بیٹھے ہوئے آدمی سے کہو کہ "خاموش ہو جاؤ" تو (ایسا کہہ کر) تم نے خود ایک لغو حرکت کی“۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحمتفق عليه

عربی متن

عن أبِي هُرَيرةَ رضي الله عنه أنَّ رسول الله صلى الله عليه وسلمَ قال: «إذا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ، يومَ الجمعةِ، والْإِمامُ يَخْطُبُ، فَقَدْ لَغَوْتَ».

ترجمہ

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”جب جمعہ کے دن امام خطبہ دے رہا ہو اور تم اپنے پاس بیٹھے ہوئے آدمی سے کہو کہ "خاموش ہو جاؤ" تو (ایسا کہہ کر) تم نے خود ایک لغو حرکت کی“۔

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جمعے کے خطبے میں شریک ہونے والے کے لیے ایک لازمی ادب یہ ہے کہ وہ خاموش ہوکر پوری توجہ کے ساتھ خطیب کی باتیں سنے، تاکہ نصیحتوں پر غور کر سکے۔ آگے آپ نے بتایا کہ جس نے خطبے کے دوران کوئی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی کہی، جیسے کسی دوسرے شخص سے خاموش رہو یا دھیان سے سنو وغیرہ کہا، وہ جمعے کی نماز کی فضیلت سے محروم ہو جائے گا۔

فوائد

  • خطبہ سنتے وقت بات کرنا حرام ہے۔ یہاں تک کہ کسی غلط کام سے روکنے، سلام کا جواب دینے اور چھینکنے کے بعد الحمد للہ کہنے والے کے جواب میں یرحمک اللہ کہنے کے لیے بات کرنا بھی منع ہے۔
  • اس ممانعت کے دائرے سے وہ آدمی باہر ہے، جو امام کو مخاطب کرکے کوئی بات کہے یا امام اس کو مخاطب کرکے کوئی بات کہے۔
  • ضرورت کے وقت دو خطبوں کے درمیان بات کرنا جائز ہے۔
  • جب خطبے کے دوران اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا نام آئے، تو آپ پر درود و سلام سری طور پر بھیجا جائے گا۔ یہی حال دعا پر آمین کہنے کا بھی ہے۔
تشریح: العربية

يُبَيِّنُ النبيُّ صلى الله عليه وسلم أنَّ مِن الآداب الواجبة لِمَن حَضَرَ خطبةَ الجمعة: الإنصاتَ للخطيب؛ ليتدبَّر المواعظ، وأنَّ مَن تَكَلَّمَ -ولو بأقلِّ شيء- والإمام يخطب، فقال لغيره: "اسكت" و"استمع"، فقد فاته فَضْلُ صلاةِ الجمعة.

  • تحريم الكلام حال سماع الخطبة، ولو بالنهي عن المنكر أو ردِّ السلام وتشميت العاطس.
  • يُستثنى مِن هذا مَن يخاطِبُ الإمامَ أو يُخاطِبُهُ الإمامُ.
  • جواز الكلام بين الخطبتين عند الحاجة.
  • إذا ذُكِرَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم والإمامُ يَخطب فإنك تُصلي عليه وتُسلِّم سِرًّا، وكذلك التأمين على الدعاء.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید