حدیث

”جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے سوا اوروں کو بھی پکارتا رہا (اللہ کا شریک و ہمسر ٹھہراتا رہا) ہو، تو وہ جہنم میں داخل گا

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحمتفق عليه

عربی متن

عَنْ عَبْدِ اللهِ بنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه قال: قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم كَلِمَةً وَقُلْتُ أُخْرَى، قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ» وَقُلْتُ أَنَا: مَنْ مَاتَ وَهُوَ لَا يَدْعُو لِلهِ نِدًّا دَخَلَ الْجَنَّةَ.

ترجمہ

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں : اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک بات کہی ہے اور میں نے ایک اور بات کہی ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "”جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے سوا اوروں کو بھی پکارتا رہا (اللہ کا شریک و ہمسر ٹھہراتا رہا) ہو، تو وہ جہنم میں داخل گا“۔ جب کہ میں کہتا ہوں : جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے سوا کسی اور کو نہ پکارتا رہا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس نے ایسا کوئی کام اللہ کے سوا کسی اور کے لیے کیا، جسے صرف اللہ کی رضا جوئی کے لیے کیا جانا ضروری ہے، جیسے اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارا یا مصیبت کے وقت فریاد کی اور اسی حالت میں دنیا سے رخصت ہو گیا، تو وہ جہنم میں جانے والوں میں شامل ہوگا۔ جب کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ اضافہ کیا کہ جس شخص کی موت اس حالت میں ہوئی کہ اس نے کسی کو اللہ کا شریک نہيں بنایا، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔

فوائد

  • دعا عبادت ہے۔ اللہ کے علاوہ کسی اور سے دعا کرنا جائز نہیں ہے۔
  • توحید کی فضیلت اور اس بات کی وضاحت کہ جو شخص توحید پر قائم رہتے ہوئے مرا، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ حالاں کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اپنے کچھ گناہوں کی وجہ سے اسے کچھ عذاب بھی دیا جائے۔
  • شرک کی خطرناکی اور اس بات کی وضاحت کہ جو شخص شرک کرتا ہوا مرے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔
تشریح: العربية

يُخْبِرُنا النبيُّ صلى الله عليه وسلم أنَّ مَن صَرَفَ شيئًا مما يجب أن يكون لله إلى غيره، كدعاء غير الله تعالى، أو الاستغاثة بغيره، ومات على ذلك فإنه من أهل النار. وزاد ابن مسعود رضي الله عنه أن من مات وهو لا يشرك بالله شيًا فإنَّ مَصيرَه إلى الجنة.

  • الدعاء عبادةٌ لا يُصرف إلا لله تعالى.
  • فضل التوحيد، وأنَّ مَن مات عليه دخل الجنة، وإنْ عُذِّبَ على بعض ذنوبه.
  • خطر الشرك، وأنَّ مَن مات عليه دخل النار.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید