ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0
عربی متن
عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ، مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ».
ترجمہ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسواک منہ کی پاکیزگی اور رب کی رضا کا موجب ہے“۔
تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہمیں بتا رہے ہیں کہ پیلو وغیرہ کی شاخ سے دانتوں کو صاف کرنا منہ کو گندگیوں اور بدبو سے پاک کرتا ہے۔ اور اس کے ذریعہ اللہ بندہ سے راضی بھی ہوتا ہے۔ کیوں کہ یہ اللہ کی اطاعت گزاری اور اس کے حکم کی تعمیل ہے اور اس سے صفائی ستھرائی بھی حاصل ہوتی ہے، جو اللہ کو پسند ہے۔
فوائد
- مسواک کرنے کی فضیلت اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی اپنی امت کو اس بات کی ترغیب کہ وہ زیادہ سے زیادہ مسواک کیا کریں۔
- بہتر یہ ہے کہ انسان پیلو پیڑ کی شاخ سے مسواک کرے، لیکن برش اور ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی اس کے قائم مقام ہوگا۔
تشریح: العربية
يُخبرنا النبيُّ صلى الله عليه وسلم أنَّ تنظيفَ الأسنانِ بِعُوْدِ شجرةِ الأَرَاك ونحوِه يُطَهِّر الفَمَ من الأوساخ والروائح الكريهة، وأنه مِن أسباب رضا الله عن العبد؛ لأن فيه طاعة لله واستجابة لأمره، ولما فيه من النظافة التي يحبها الله تعالى.
- فضيلة التَّسَوُّك، وترغيب النبي صلى الله عليه وسلم أمَّته الإكثار منه.
- الأفضل في التسوُّك استعمال عُوْد شجر الأراك، واستعمل الفرشاة والمعجون يقومُ مقامَه.