حدیث

میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اللہ کے نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: آپ ﷺ (سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحرواه مسلم

عربی متن

عَنِ شُرَيْحٍ بنِ هانِئٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ، قُلْتُ: بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يَبْدَأُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ؟ قَالَتْ: بِالسِّوَاكِ.

ترجمہ

شریح بن ہانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اللہ کے نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: آپ ﷺ (سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا معمول تھا کہ گھر میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے مسواک کرتے۔ وقت چاہے جو بھی ہو۔ رات ہو کہ دن۔

فوائد

  • ویسے تو مسواک کرنا تمام اوقات میں مشروع ہے، لیکن کچھ اوقات میں اس کی تاکید آئی ہے، جن میں شریعت نے مسواک کرنے کی ترغیب دی ہے۔ جیسے گھر میں داخل ہوتے وقت، نماز کے وقت، وضو کے وقت، نیند سے جاگتے وقت اور منہ کی بو بدل جانے پر۔
  • صحابہ رضی اللہ عنہم اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال اور سنتوں کو جاننے کے حریص ہوا کرتے تھے، تاکہ آپ کی اقتدا کر سکيں۔
  • اہل علم اور اپنے سے زیادہ جان کاری رکھنے والوں سے علم حاصل کرنے کی ترغیب۔ یہاں عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب گھر میں داخل ہوتے، تو کس حالت میں ہوتے تھے؟
  • اہل خانہ کے ساتھ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا حسن معاشرت کہ گھر میں داخل ہوتے وقت منہ صاف کر لیا کرتے تھے۔
تشریح: العربية

كَانَ مِن هَدِيِ النبيِّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَبدأ بالسواك إذا دَخل بيتَه في أيِّ وقتٍ ليلًا أو نهارًا.

  • مشروعية السواك عامة في جميع الأوقات، ويتأكّد ذلك: في الأوقات التي نَدَبَ الشارع إليها، ومنها: عند دخول البيت، وعند الصلاة، وعند الوضوء، وبعد الاستيقاظ من النوم، وعند تَغَيُّر رائحة الفم.
  • بيان حرص التابعين على السؤال عن أحوال النبيِّ صلى الله عليه وسلم وسُنَنِهِ؛ ليقتدوا به.
  • أخْذ العلم من أهله وممن هو أَعْرف به، حيث سُئلت عائشة رضي الله عنها عن حال النبي صلى الله عليه وسلم عند دخول البيت.
  • حسن معاشرة النبي صلى الله عليه وسلم لأهله، حيث كان يُطَهِّر فَمَه عند الدخول.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید