ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0
عربی متن
عن أنس رضي الله عنه مرفوعاً: «من خَرج في طلب العلم فهو في سَبِيلِ الله حتى يرجع».
ترجمہ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص طلب علم میں (اپنے گھر سے) نکلتا ہے وہ ایسے ہے جیسے اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا، یہاں تک کہ وہ واپس لوٹ آئے“۔
تشریح
حدیث کا مفہوم: جو شخص اپنےگھر یا اپنے شہر سے شرعی علم کے حصول کے لیے نکلتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس لوٹ آئے۔ کیونکہ ایسا شخص دین کے احیاء، شیطان کو نیچا دکھانے اور اپنے آپ کو مشقت میں مبتلا کرنے میں ایسے ہی ہے جیسے جہاد کرنے والا ہوتا ہے۔
فوائد
- علم کا طلب کرنا اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے۔
- طالب علم کے لیے جنگ کے میدانوں میں لڑنے والے مجاہد کے برابر ثواب ہے، کیوں کہ ان میں سے ہر ایک ایسا کام انجام دیتا ہے جس کے ذریعہ اللہ کی شریعت مضبوط ہوتی ہے اور اس کی خرد برد سے حفاظت ہوتی ہے۔
- اس میں اس بات کا ذکر ہے کہ جو شخص طلب علم کے لیے نکلتا ہے، اس کو اس کے چلنے، جانے اور آنے کا ثواب ملتا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنا گھر لوٹ آئے۔
تشریح: العربية
معنى الحديث: أن مَنْ خَرج من بيته أو بلده؛ بَحثا عن العلم الشرعي، فهو في حكم من خرج للجهاد في سبيل الله تعالى ، حتى يعود إلى أهله؛ لأنه كالمجاهد في إحياء الدِّين وإذلال الشيطان وإتعاب النَفْس.
- أن طلب العلم جهاد في سبيل الله.
- لطالب العلم أجْر المجاهد في ميادين القتال؛ لأن كلا منهما يقوم بما يُقَوِّي شريعة الله ويدفع عنها ما ليس منها.
- فيه أن من خرج في طلب العلم، فله ثواب ممشاه ذهابا وإيابا إلى أن يرجع إلى أهله.