حدیث

فتنہ و فساد اور قتل و غارت گری کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحرواه مسلم

عربی متن

عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْعِبَادَةُ فِي الْهَرْجِ كَهِجْرَةٍ إِلَيَّ».

ترجمہ

معقل بن يسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "فتنہ و فساد اور قتل و غارت گری کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا۔"

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فتنہ وفساد، قتل وغارت گری اور افراتفری کے زمانے میں یکسو ہوکر اللہ کی عبادت کرنے کی رہنمائی کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کا اجر وثواب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب ہجرت کرنے کے برابر ہے۔ وجہ یہ ہے کہ عام طور پر لوگ اس سے غافل ہوکر دوسرے کاموں میں مشغول رہتے ہيں اور اس کی توفیق کچھ ہی لوگوں کو ملتی ہے۔

فوائد

  • فتنوں کے زمانے میں فتنہ وفساد سے محفوظ رہنے کے لیے عبادت میں مشغول رہنے اور اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب۔
  • فتنوں اور غفلت کے اوقات میں عبادت کرنے کی فضیلت کا بیان۔
  • ایک مسلمان کو فتنوں اور غفلت کی جگہوں سے دور رہنا چاہیے۔
تشریح: العربية

أَرْشَدَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم في زمن الهَرْج والفتنة والقتل واختلاط أمور الناس إلى العبادة والتمسك بها، وأنّ أجرها كهجرة إلى النبي صلى الله عليه وسلم، وذلك لأن الناس يغفلون عنها، ويشتغلون عنها، ولا يتفرغ لها إلا أفراد.

  • الحث على العبادة والإقبال على الله تعالى أيام الفتن؛ تَحَصُّنًا من الفتن، وحِفْظًا من الفساد.
  • بيان فضل العبادة في الفتن وأوقات الغفلة.
  • ينبغي للمسلم اعتزال مواطن الفتن والغفلة.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید