ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0
صحيحمتفق عليه
عربی متن
عن جرير بن عبد الله رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «مَنْ لَا يَرْحَمِ النَّاسَ لَا يَرْحَمْهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ».
ترجمہ
جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اس پر اللہ بھی رحم نہیں کرتا“۔
تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جو لوگوں پر رحم نہيں کرتا، اس پر اللہ عز و جل بھی رحم نہيں کرتا۔ اس طرح دیکھا جائے تو اللہ کی مخلوقات پر رحم کرنا اللہ کی رحمت کے حصول کا ایک بہت بڑا سبب ہے۔
فوائد
- ویسے تو ساری مخلوقات پر رحم کرنا مطلوب ہے، لیکن لوگوں کا ذکر ان پر توجہ کے پیش نظر کیا گيا ہے۔
- اللہ بڑا رحم والا ہے اور اپنے رحم کرنے والے بندوں پر رحم کرتا ہے۔ کیوں کہ جزا اسی نوعیت کی دی جاتی ہے، جس نوعیت کا اس کا عمل ہوتا ہے۔
- لوگوں پر رحم کرنے کے ضمن میں ان کا بھلا کرنا، ان کو برائی سے بچانا اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا بھی آتا ہے۔
تشریح: العربية
يُبَيِّنُ النبيُّ صلى الله عليه وسلم أنَّ الذي لا يرحمُ الناسَ لا يرحمُه اللهُ عز وجل، فرحمةُ العبد للخَلق من أكبر الأسباب التي تُنالُ بها رحمةُ الله تعالى.
- الرحمة مطلوبة لسائر المخلوقات، لكن خص الناس بالذكر اهتمامًا بهم.
- الله هو الرحيم ويرحم عبادَه الرُّحَماء، فالجزاء من جنس العمل.
- الرحمة بالناس تشمل إيصال الخير لهم ودفع الشر عنهم ومعاملتهم بالحسنى.