حدیث

قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی، جب تک اس طرح کی حالت پیدا نہ ہو جائے کہ ایک شخص کسی کی قبر کے پاس سے گزرے اور کہے کہ کاش اس کی جگہ پر میں ہوتا!

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحمتفق عليه

عربی متن

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَمُرَّ الرَّجُلُ بِقَبْرِ الرَّجُلِ فَيَقُولُ: يَا لَيْتَنِي مَكَانَهُ».

ترجمہ

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی، جب تک اس طرح کی حالت پیدا نہ ہو جائے کہ ایک شخص کسی کی قبر کے پاس سے گزرے اور کہے کہ کاش اس کی جگہ پر میں ہوتا!"

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی، جب تک اس طرح کی حالت پیدا نہ ہو جائے کہ ایک آدمی کسی کی قبر کے پاس سے گزرے اور یہ تمنا کرے کہ کاش وہی اس قبر میں دفن ہوتا! دراصل اس طرح کی تمنا کی وجہ اس بات کا ڈر ہوگا کہ کہیں باطل اور غلط راستے پر چلنے والے لوگوں کے غلبے، فتنوں، گناہوں اور غلط کاموں کے رواج پذیر ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دین سے محروم نہ ہو جائے۔

فوائد

  • اس بات کا اشارہ کہ آخری زمانے میں گناہ اور فتنے سامنے آئیں گے۔
  • متنبہ رہنے، ایمان اور اچھے اعمال کے ذریعے موت کی تیاری کرنے اور فتنوں اور آزمائشوں کی جگہوں سے دور رہنے کی ترغیب۔
تشریح: العربية

أَخْبَرَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم أنَّ الساعةَ لن تقوم حتى يَمُرَّ الرجلُ بالقبر فيتمنى أن يكون ميتًا مكانه، والسبب هو خوفُه على نفسِه من ذهاب دينه بِغَلَبَة الباطل وأهله، وظهور الفتن والمعاصي والمنكرات.

  • الإشارة بظهور المعاصي والفتن آخر الزمان.
  • الحث على أخذ الحذر والاستعداد للموت بالإيمان والأعمال الصالحة، والبعد عن مواطن الفتن والبلاء.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید