حدیث

”میرے حوض کا پھیلاؤ ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگا۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی خوش بو کستوری سے زیادہ عمدہ ہوگی

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحمتفق عليه

عربی متن

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رضي الله عنهما قَالَ: قالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «حَوْضِي مَسِيرَةُ شَهْرٍ، مَاؤُهُ أَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ، وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنَ المِسْكِ، وَكِيزَانُهُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهَا فَلاَ يَظْمَأُ أَبَدًا».

ترجمہ

عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "”میرے حوض کا پھیلاؤ ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگا۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی خوش بو کستوری سے زیادہ عمدہ ہوگی۔ اس کے آب خورے آسمان کے ستاروں کی طرح ہوں گے۔ جو شخص اس حوض کا پانی پی لے گا، وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔“

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ قیامت کے دن آپ کے پاس ایک حوض ہوگا، جس کی لمبائی ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگی اور اس کی چوڑائی بھی اسی قدر ہوگی۔ اس کا پانی دودھ سے بھی زیادہ سفید ہوگا، اس کی خوشبو شان دار اور مشک سے بھی زیادہ عمدہ ہوگی، اس کے آب خورے اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے جتنی بڑی تعداد میں آسمان میں ستارے ہیں۔ جو شخص اس حوض کا پانی ان پیالوں سے پی لے گا، اسے پھر کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

فوائد

  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض دراصل پانی کا ایک بہت ذخیرہ ہوگا، جس سے قیامت کے دن آپ کی امت کے مؤمن بندے فیض یاب ہوں گے۔
  • جو شخص اس حوض سے سیراب ہو جائے گا، وہ بڑی نعمت سے فیض یاب ہوگا۔ چنانچہ پھر کبھی اسے پیاس نہیں لگے گی۔
تشریح: العربية

أخبر النبي صلى الله عليه وسلم أنّ له حوضًا يوم القيامة، طوله مسيرة شهر وعرضه كذلك، وأنّ ماءَه أشدّ بياضًا مِن اللَّبن، وأنّ رائِحتَه زكيَّة أطيب من ريح المسك، وأباريقه مثل نجوم السماء في كثرتها، مَن شرب مِن الحوض بتلك الأباريق لا يعطش أبدًا.

  • حوض النبي صلى الله عليه وسلم مجمع ماء عظيم يرده المؤمنون من أمته يوم القيامة.
  • حصول النعيم لمن يشرب من الحوض فلا يظمأ أبدا.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید