ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0
صحیحاسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
عربی متن
عن علي بن أبي طالب، ومعاذ بن جبل رضي الله عنهما مرفوعًا: «إذا أتى أحدُكم الصلاةَ والإمامُ على حال، فلْيصنعْ كما يصنع الإمامُ».
ترجمہ
علی بن ابی طالب اور معاذ بن جبل رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو وہ وہی کرے جو امام کر رہا ہو“۔
تشریح
جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے آئے اور امام قیام یا رکوع یا سجدے یا قعود (بیٹھنے) کی حالت میں ہو تو تمہیں چاہیے کہ قیام یا رکوع وغیرہ میں امام کی اتباع کرو، امام کے کھڑے ہونے کا انتظار نہ کرو جیسا کہ عام طور پر لوگ کرتے ہیں۔
فوائد
- بعد میں آنے والے کے لیے امام کے ساتھ داخل ہونے کی مشروعیت، چاہے وہ امام کو نماز کے جس حصے میں پائے۔ اس میں رکوع، سجود اور قعود کی تفریق نہیں ہے۔
- بعد میں امام کے ساتھ شامل ہونے والا رکوع پانے کی صورت میں رکعت پانے والا سمجھا جائے گا، جیسا کہ دیگر نصوص سے ثابت ہے۔
تشریح: العربية
إذا أتى أحدكم الصلاة والإمام على حال من قيام أو ركوع أو سجود أو قعود، فليوافق الإمام فيما هو فيه من القيام أو الركوع أو غير ذلك، ولا ينتظر حتى يقوم الإمام كما يفعله العوام.
- مشروعية دخول اللاحق مع الإمام في أي جزء من أجزاء الصلاة أدركه، من غير فرق بين الركوع والسجود والقعود.