حدیث

جو شخص سچے دل سے اللہ سے شہادت مانگے گا، اللہ اسے شہیدوں کے مرتبوں تک پہنچا دے گا، اگرچہ اس کی وفات اپنے بستر پر ہی ہوئی ہو"۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحرواه مسلم

عربی متن

عَن سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ رضي الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ سَأَلَ اللهَ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ بَلَّغَهُ اللهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ، وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ».

ترجمہ

سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا : "جو شخص سچے دل سے اللہ سے شہادت مانگے گا، اللہ اسے شہیدوں کے مرتبوں تک پہنچا دے گا، اگرچہ اس کی وفات اپنے بستر پر ہی ہوئی ہو"۔

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہيں کہ جس شخص نے شہادت اور اللہ کی راہ میں ہونے والی موت طلب کی، اگر وہ اپنی اس نیت میں سچا اور اللہ عز و جل کی خوش نودی حاصل کرنے والا رہا، تو اسے اللہ اس کی سچی نیت کی بنا پر شہیدوں کا درجہ عطا کرے گا، اگرچہ اس کی موت بستر ہی پر کیوں نہ ہوئی ہو۔

فوائد

  • سچی نیت اور طاقت بھر کوشش ہو، تو اجر و ثواب مل ہی جاتا ہے۔ چاہے انسان مطلوبہ کام کو کرنے بھی نہ سکے۔
  • جہاد کرنے اور اللہ کی راہ میں شہادت طلب کرنے کی ترغیب۔
  • اس امت پر اللہ کی نوازش کہ وہ اسے تھوڑے سے عمل کے بدلے میں جنت کے اونچے درجات عطا کرتا ہے۔
تشریح: العربية

يُخْبِرُ النبيُّ صلى الله عليه وسلم أنَّ مَن طَلَبَ الشهادةَ والقتلَ في سبيل الله، وكان صادقًا مخلصًا في نيته تلك لله عز وجل، أعطاه الله درجات الشهداء بنيته الصادقة وإن مات على الفِراش في غير الجهاد.

  • صدق النية مع فعل المستطاع سبب لبلوغ المقصود من الأجر والثواب، وإن لم يُبَاشر العمل المطلوب.
  • الترغيب في الجهاد وطلب الشهادة في سبيل الله عز وجل.
  • إكرام الله تعالى لهذه الأمة، فهو يعطيها بقليل من العمل أعلى الدرجات في الجنة.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید