حدیث

الله تعالی نے مجھ پر وحی نازل کی ہے کہ تواضع اختیار کرو یہاں تک کہ تم میں سے کوئی کسی پر ظلم نہ کرے اور نہ ہی کوئی کسی پر فخر کرے۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحیحاسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

عربی متن

عن عياض بن حمار رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَوْحَى إلَيَّ: أَنْ تَوَاضَعُوا، حَتَّى لَا يَبْغِيَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ، وَلَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ».

ترجمہ

عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”الله تعالی نے مجھ پر وحی نازل کی ہے کہ تواضع اختیار کرو یہاں تک کہ تم میں سے کوئی کسی پر ظلم نہ کرے اور نہ ہی کوئی کسی پر فخر کرے“۔

تشریح

تواضع اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ مومنوں کی اخلاقی صفات میں سے ایک بہت ہی بلند پایہ اخلاقی صفت ہے۔ اللہ تعالی نے اپنے نبی محمد ﷺ کی طرف اسے اختیار کرنے کی بابت وحی کی۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسے کتنی اہمیت دی گئی ہے اور اس کا کتنا خیال رکھا گیا ہے۔ کیونکہ جو شخص تواضع اختیار کرتا ہے وہ اللہ کے احکام کے سامنے اظہارِ فروتنی کرتے ہوئے سرِتسلیم خم کر دیتا ہے اور انہیں بجا لاتا ہے اور اس کی منع کردہ اشیاء سے اجتناب کرتا ہے اور لوگوں کے ساتھ انکساری کے ساتھ پیش آتا ہے۔ حدیث میں اظہارِ فخر، لوگوں پر اظہارِ برتری اور مکارم و مناقب کا ذکر کرتے ہوئے باہمی طور پر تفاخر و مباہات سے منع کیا گیا ہے۔

تشریح: العربية

التواضع مأمور به، وهو خلق كريم من أخلاق المؤمنين، أوحاه الله تعالى إلى نبيه محمد صلى الله عليه وسلم ، وهذا دليل على أهميته والعناية به؛ لأن من تواضع فإنه يتذلل ويستسلم عند أوامر الله تعالى فيمتثلها، وعند نواهيه فيجتنبها، و يتواضع فيما بينه وبين الناس. وفي الحديث النهي عن الافتخار والمباهاة بالمكارم والمناقب على سبيل الافتخار والعلو على الناس.

  • في الحديث الحث على التواضع وعدم الكبر والترفع على الناس.
  • أن من تواضع فإنه يتحلى بصفتين: 1. أنه لا يبغي على أحد 2. وأنه لا يفخر على أحد.
  • النهي عن البغي والفخر.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید