حدیث

رسول اللہ ﷺ نے اپنی موت کے وقت نہ کوئی درہم ودینار چھوڑا‘ نہ کوئی غلام‘ نہ کوئی لونڈی اور نہ کوئی اور چیز۔ البتہ اپنا سفید خچر، اپنے ہتھیار اور ایک زمین چھوڑی جسے آپ نے صدقہ کر دیا تھا۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحرواه البخاري

عربی متن

عَنْ عَمْرِو بْنِ الحَارِثِ خَتَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخِي أُمِّ المؤمِنين جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُم، قَالَ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مَوْتِهِ دِرْهَمًا وَلاَ دِينَارًا وَلاَ عَبْدًا وَلاَ أَمَةً وَلاَ شَيْئًا، إِلَّا بَغْلَتَهُ البَيْضَاءَ، وَسِلاَحَهُ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً.

ترجمہ

عمرو بن حارث، رسول اللہ ﷺ کے سالے اور امّ المؤمنین جویریہ بنت حارث کے بھائی، رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنی موت کے وقت نہ کوئی درہم ودینار چھوڑا‘ نہ کوئی غلام‘ نہ کوئی لونڈی اور نہ کوئی اور چیز۔ البتہ اپنا سفید خچر، اپنے ہتھیار اور ایک زمین چھوڑی جسے آپ نے صدقہ کر دیا تھا۔

تشریح

نبی ﷺ نے وفات کے وقت نہ کوئی چاندی کا درہم چھوڑا نہ سونے کا دینار، نہ کوئی غلام نہ لونڈی، نہ بکری نہ اونٹ اور نہ ہی مال میں سے کوئی چیز چھوڑی، سوائے اپنے سفید خچر کے جس پر آپ ﷺ سواری کیا کرتے تھے، اپنے ہتھیار کے، اور اس زمین کے جسے آپ نے اپنی زندگی میں مسافروں کے لیے وقف کردیا تھا۔

فوائد

  • انبیاء علیہم السلام وارث نہیں بناتے۔
  • نبی ﷺ نے اپنی وفات کے بعد جو کچھ چھوڑا، اس کا بیان۔
  • آپ علیہ الصلاة والسلام نے اپنی سخاوت، انفاق اور احسان کی وجہ سے وفات کے وقت کوئی قابلِ ذکر چیز نہیں چھوڑی۔
  • کرمانی نے فرمایا: اُن کے قول (وجعلها) میں ضمیر تینوں یعنی خچر، اسلحہ اور زمین کی طرف لوٹتی ہے، نہ کہ صرف زمین کی طرف۔
  • الختن: بیوی کا بھائی، اور الأختان عورت کی طرف سے ہیں۔
تشریح: العربية

توفي النبي صلى الله عليه وسلم ولم يترك لا درهم فضة ولا دينار ذهب، ولا عبدًا مملوكًا ولا أمة مملوكة، ولا شاة ولا بعيرًا ولا شيئًا من المال، إلا بغلته البيضاء التي كان يركبها، وسلاحه الذي كان يحمله، وأرضًا أَوْقَفها في صحته لابن السبيل.

  • الأنبياء لا يورثون.
  • بيان ما ترك النبي صلى الله عليه وسلم بعد موته.
  • تُوفي عليه الصلاة والسلام وما ترك شيئًا له أهمية، من جوده وإنفاقه وإحسانه.
  • قال الكرماني: الضمير في قوله (وجعلها) راجع إلى الثلاث أي البغلة والسلاح والأرض لا إلى الأرض فقط.
  • الختن: أخو الزوجة، والأختان من قبل المرأة.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید