ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0
صحيحرواه مسلم
عربی متن
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا كَلْبٌ وَلَا جَرَسٌ».
ترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اس قافلے کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے جس میں کتا اور گھنٹی ہو"۔
تشریح
نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں رہتے، جس کے ساتھ کتا ہو، یا گھنٹی ہو جسے جانوروں کے گلوں میں باندھا جاتا ہے اور جو ہلنے پر بجتی ہو۔
فوائد
- کتا پالنے اور اسے ساتھ رکھنے کی ممانعت۔ لیکن شکاری کتا اور نگرانی کرنے والا کتا اس سے مستثنی ہے۔
- جو فرشتے ان کے ساتھ جانے سے گریز کرتے ہیں وہ رحمت کے فرشتے ہوتے ہیں۔ البتہ اعمال لکھنے کے کام پر مامور فرشتے سفر اور حضر میں ہمیشہ ساتھ رہتے ہيں۔ کبھی جدا نہیں ہوتے۔
- گھنٹی سے ممانعت۔ کیوں کہ گھنٹی شیطان کی بانسری اور نصاری کے ناقوس جیسی چيز ہے۔
- مسلمان کو ان تمام چیزون سے دور رہنے کا حریص ہونا چاہیے، جو فرشتوں کو اس سے دور کرنے کا کام کرتی ہيں۔
تشریح: العربية
أَخْبَرَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم أنَّ الملائكةَ لا تُرافِق صحبةً في سفرٍ وفي رُفْقَتِهم كلبٌ، أو الجرس الذي يُعلّق على الدوابِّ فيُحْدِث صوتًا إذا تَحرَّكت.
- النهي عن اقتناء الكلاب واستصحابها، ويستثنى من النهي كلبُ الصَّيد أو الحِراسة.
- الملائكة الذين يَمتنعون عن المرافقة هم ملائكة الرحمة، أما الحَفَظَة فهم لا يفارقون العِباد في حِلِّهم وتَرْحَالهم.
- النهي عن الجَرَس؛ لأنه مِزْمَار مِن مَزَامِيْر الشيطان، وفيه تَشَبُّه بناقوس النصارى.
- على المسلم أن يحرص على الابتعاد عن كلِّ ما مِن شأنه إبعاد الملائكة عنه.