الكافرون

کافرون

6 آیاتمکیپارہ 30

محمودخلیل حصریحفص عن عاصم - مرتل

پڑھنے کی ترتیبات

تجوید کے رنگوں کی رہنمائی

رنگوں کے ساتھ نام، مثالیں اور مختلف قسم کے خطوط بھی قواعد کی پہچان کرواتے ہیں۔ مثالیں شائع شدہ قرآنی متن سے لی گئی ہیں۔

غنہ
وَمِمَّا2:3
اخفا
يُنفِقُونَ2:3
ادغام
هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ2:2
اقلاب
أَلِيمٌۢ بِمَا2:10
قلقلہ
رَزَقْنَـٰهُمْ2:3
مد: ۲ حرکات
ٱلرَّحْمَـٰنِ1:1
مد: ۲، ۴ یا ۶ حرکات
ٱلرَّحِيمِ1:1
مد: ۴ یا ۵ حرکات
بِمَآ2:4
مد: ۶ حرکات
ٱلضَّآلِّينَ1:7
ہمزۂ وصل
ٱللَّهِ1:1
لام شمسی
ٱلرَّحْمَـٰنِ1:1
غیر ملفوظ حروف
ٱلصَّلَوٰةَ2:3

Tajweed annotations: cpfair/quran-tajweed (CC BY 4.0), built from ReciteQuran.com and the Dar al-Maarifah tajweed masahif; offsets adapted to the current Tanzil text.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi. ورژن: 1.1.3. آخری تازہ کاری: 2025-08-13. QuranEnc.com

  1. 4

    وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ

    اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو.

    تفسیر سعدی (اردو)

    آیات 1 - 6 کی تفسیر

    [1 - 6] یعنی کفار کو نہایت صراحت کے ساتھ آگاہ کرتے ہوئے کہہ دیجیے: ﴿ لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ﴾ ’’ جن کو تم پوجتے ہو، میں ان کو نہیں پوجتا۔‘‘ یعنی آپ کفار کے ان خود ساختہ معبودوں سے براء ت کا اظہار کریں، جن کی وہ اللہ تعالیٰ کے سوا ظاہر اور باطن میں عبادت کرتے تھے۔ ﴿وَلَاۤ اَنْتُمْ عٰؔبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُ﴾ ’’اور جس کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے۔‘‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے لیے تمھاری عبادت میں تمھارا اخلاص معدوم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے لیے تمھاری عبادت جو شرک سے مقرون ہے، عبادت نہیں کہلا سکتی۔ اس جملے کو مکرر بیان کیا تاکہ اول عدم وجود فعل پر دلالت کرے اور دوسرا اس امر پر دلالت کرے کہ یہ ان کا وصف لازم بن گیا تھا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے دونوں فریقوں کے درمیان امتیاز اور تفریق کی ہے۔ فرمایا: ﴿لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ﴾ ’’تم اپنے دین پر اور میں اپنے دین پر۔‘‘ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿قُ٘لْ كُ٘لٌّ یَّعْمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖ﴾ (بنی اسرائیل:17؍84) ’’کہہ دیجیے کہ ہر شخص اپنے اپنے طریقے کے مطابق عمل کرتا ہے۔‘‘ فرمایا: ﴿اَنْتُمْ بَرِیْؔـٓــُٔوْنَؔ مِمَّؔاۤ اَعْمَلُ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّؔمَّؔا تَعْمَلُوْنَ﴾ (یونس:10؍41) ’’جو کچھ میں کرتا ہوں تم اس سے بری ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو، میں اس سے بری ہوں۔‘‘

    تفسیر سعدی, اردو v1.0.0, QuranEnc.com

    آیت کے اختیارات
    آیت کا صفحہ کھولیں 4 اپنی تلاوت کا جائزہ لیں: تجرباتی
    ذاتی نوٹ

تفسیر

اگلی سورتنصرالنصر

غلطی کی اطلاع دیں

مزید