حدیث

اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے، جب تمھارے درمیان مریم کا بیٹا اترے گا۔ اس وقت وہ منصف حاکم ہوگا۔ صلیب توڑ دے گا۔ خنزیر کو قتل کرے گا۔ جزیہ ختم کر دے گا۔ مال کی اس قدر بہتات ہوگی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔

ماخذ: HadeethEnc.com, اردو v1.36.0

صحيحمتفق عليه

عربی متن

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيُوشِكَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيكُمْ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا مُقْسِطًا، فَيَكْسِرَ الصَّلِيبَ، وَيَقْتُلَ الخِنْزِيرَ، وَيَضَعَ الجِزْيَةَ، وَيَفِيضَ المَالُ حَتَّى لاَ يَقْبَلَهُ أَحَدٌ».

ترجمہ

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے، جب تمھارے درمیان مریم کا بیٹا اترے گا۔ اس وقت وہ منصف حاکم ہوگا۔ صلیب توڑ دے گا۔ خنزیر کو قتل کرے گا۔ جزیہ ختم کر دے گا۔ مال کی اس قدر بہتات ہوگی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔"

تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم قسم کھاکر بتا رہے ہیں کہ عیسی علیہ السلام کے اترنے کا وقت بہت نزدیک ہے۔ وہ لوگوں کے درمیان شریعت محمدی کے مطابق انصاف کے ساتھ حکومت چلائیں گے۔ وہ صلیب توڑ دیں گے، جس کی نصاری تعظیم کرتے ہیں، خنزیر کو قتل کريں گے، جزیہ ختم کر دیں گے اور سارے لوگوں کو اسلام قبول کرنے پر آمادہ کریں گے۔ اس وقت مال و دولت کی اتنی بہتات ہوگی, ہر آدمی کے پاس اتنا پیسہ ہوگا اور اتنی برکتیں اتریں گی کہ کوئی مال قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہوگا۔

فوائد

  • اس بات کا ثبوت کہ آخری زمانے میں عیسی علیہ السلام اتریں گے اور یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہوگی۔
  • اللہ کے نبی ﷺ کی شریعت کسى بھى شریعت سے منسوخ نہیں ہوگی۔
  • آخری زمانے میں برکتیں اتريں گی اور مال سے لوگوں کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔
  • یہ خوش خبری ہے کہ دین اسلام باقی رہے گا اور آخری زمانے میں عیسی علیہ السلام اسی کے مطابق حکومت کریں گے۔
تشریح: العربية

يُقْسِمُ النبيُّ صلى الله عليه وسلم على قُرْبِ نزول عيسى بن مريم عليه السلام لِيَحْكُمَ بين الناس بالعدل بالشريعة المحمدية، وأنه سيكسر الصليب الذي تُعظِّمُه النصارى، وأنَّ عيسى عليه السلام يَقْتُل الخنزير، وأنه عليه السلام يضع الجزية ويحمل الناس كلهم على الدخول في الإسلام. وأنَّ المالَ سيفيض فلا يقبله أحد؛ وذلك لكثرته، واستغناء كلِّ أَحدٍ بما في يديه، ونزول البركات وتوالي الخيرات.

  • إثبات نزول عيسى عليه السلام آخر الزمان، وأنه من علامات الساعة.
  • شريعة النبي صلى الله عليه وسلم لا ينسخها غيرها.
  • نزول البركات في المال آخر الزمان، مع زُهد النّاس فيه.
  • البشارة ببقاء الدين الإسلامي حيث يحكم به عيسى عليه السلام في آخر الزمان.

موضوعات

غلطی کی اطلاع دیں

مزید